13 اپریل 2012 - 19:30

ملک میں سفاکیت ،بربریت اور درندگی سے بیگناہ مومنین کی شہادت ،فرقہ وارانہ مسائل کا شدت اختیار کرنا، جبکہ ملک میں ان تمام مسائل اور مصائب کے با وجود کوئی پرسان حال نہیں ۔

ابنا: اس سلسلہ میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر آل پاکستان علماء کانفرنس بروز بدھ ١٨ اپریل صبح ١٠ بجے بمقام G-6/2 مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ میں انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں پاکستان بھر سے ملت تشیع کے علماء، خطباء، اور  اکابرین بھرپور شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

جعفریہ پریس کے اراکین سے بات کرتے ہوئے دفتر علامہ سید ساجد علی نقوی، کراچی کے اراکین نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کیلئے تمام علمائے کرام کو دعوت دی جائے گی ۔جس کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

.......

/169