ہُرمُز بیلسٹک میزائل، جو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے اور دشمن کے ریڈاروں کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نے ایک تزویراتی تسدیدی اوزار (Strategic Deterrence Tool) کے طور پر، خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا ہے۔
"جنگ" کا اطلاق 12 روزہ مقدس دفاع اور وعدہ صادق 3 پر محض اس لئے کیا گیا ہے کہ آپریشن کی مدت طویل تھی، حالانکہ یہ ایک ہمہ جہت آپریشن نہیں تھا اور نہ ہی دنیا کی کلاسیکی جنگوں سے، ـ یہاں تک کہ چھ روزہ جنگ، حزب اللہ کی اسرائیل سے جنگوں یا یمن کے اسرائیل سے تصادم سے ـ قابل قیاس نہیں تھا۔ بلا شک و شبہ ہمارے دشمنوں کے اس وقت کے مضحکہ خیز تجزیے، معلومات کی کمی اور ایرانی عوام کی صلاحیتوں اور فوجی طاقت کے بارے میں غلط اندازوں کا نتیجہ تھے۔
شہید میجر جنرل حاجی زادہ اور شہید میجر جنرل مجید موسوی نے یزائل سیکشن کے انچارج شہید میجر جنرل محمود باقری کے تعاون سے سات سے دس سال کے اندر سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس کو قابلیت کی ایک اعلیٰ سطوح تک پہنچایا۔ میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجیز کی تحقیق، ترقی اور تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی اور ملک کی تسدیدی صلاحیت اور ڈیٹرنس کو مضبوط کیا گیا۔
ہم جانتے تھے کہ نئے خطرات آٹھ سالہ دفاع مقدس جیسے نہیں ہوں گے۔ دشمنوں نے خطرے کی قسم اور نوعیت کو بدل دیا تھا، اور امریکہ اور اسرائیل کو بنیادی دشمنوں کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔ ان کی فوجی ٹیکنالوجی کا ہم سے فاصلہ بہت زیادہ تھا، اس لئے ہماری حکمت عملی غیر متوازن جنگ (Asymmetric warfare) کی طرف چلی گئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حضرت بقیۃ اللہ(ع) ثقافتی ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے کہا: ہمارے پاس میزائلوں کی تعداد لا محدود ہے، اور یہ صلاحیت مختلف رینجز کے میزائلوں پر مشتمل ہے۔ اس شعبے میں ملک کی صلاحیت واقعی وسیع اور لامحدود ہے۔