طلاب اردو زبان
-
حوزہ علمیہ قم میں امام ہادی علیہ السلام کی سیرت پر دوسری سالانہ علمی نشست کا انعقاد
سحر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ قم میں امام ہادی علیہ السلام کے دور کے فکری انحرافات اور علمی روش کے موضوع پر دوسری سالانہ علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں موجودہ زمانے کے طلبہ کے لیے عملی نمونہ پیش کیا گیا۔
-
آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حجت الاسلام والمسمین مولانا امیر بخش مجیدانو کو سپرد خاک کردیا گیا
قم المقدس میں حجت الاسلام والمسمین مولانا امیر بخش مجیدانو کی آخری رسومات، حرمِ مطہر حضرت معصومہ(س) میں نمازِ جنازہ، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بہشتِ معصومہ میں تدفین
-
ویڈیو || مشیِ فاطمی — طلاب اردو زبان کی جانب سے روح پرور جلوس "مشی فاطمیہ" حرمِ معصومہؑ سے جمکران تک
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا|| ایامِ فاطمیہ کی غمناک فضاؤں میں طلابِ اردوزبان کا عشق و عقیدت سے لبریز مشیِ فاطمی کا انعقاد، ملاحظہ فرمائیں ہماری یہ خصوصی رپورٹ
-
حضرت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں طلابِ اردو زبان کی جانب سے عشق و عقیدت سے لبریز مشیِ فاطمی
ہر سال کی طرح اس برس بھی طلابِ اردوزبان نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مشیِ فاطمی کا اہتمام کیا، جس میں علما، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ سوگواری مارچ حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے مسجدِ جمکران تک جاری رہا، اور راستے میں مختلف مواکب نے شرکاء کی پذیرائی اور خدمت کا انتظام کیا۔
-
ویڈیو || ہمارے پاس اگر کوئی مادر مقاومت ہے تو وہ سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے، مولانا سید شمیم رضا رضوی
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق یکم جمادی الثانی کو حرمِ سیدہ سلام اللہ علیہا سے مسجد جمکران تک ہونے والی مشیِ فاطمیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں مولانا سید شمیم رضا رضوی نے کہا کہ: حرمِ سیدہ سلام اللہ علیہا سے مسجد جمکران تک نکالا جانے والا یہ عظیم الشان مشی، سیدۂ کائناتؑ سے تجدیدِ عہد، عقیدت و وفا اور مظلومیتِ فاطمیؑ کے احیاء کی عالمی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی بیداری اسی وقت ممکن ہے جب وہ سیدۂ فاطمہ الزہراءؑ کی سیرت کو مشعلِ راہ بنائیں۔
-
تصویری رپورٹ/ شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں اردو زبان کے طلاب کی جانب سے پہلی برسی منعقد ہوئی
شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر محور مقاومت کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں اردو زبان کے طلاب نے شرکت کی۔
-
قم المقدس میں الصادق فاؤنڈیشن کی جانب سید مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا
سید حسن نصراللہ تمام مسلمانوں کے لیے ایک مثالی رہنما تھے: مقررین
قم میں طلاب و علما کی شرکت کے ساتھ سیدِ مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا کہ نصراللہ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے مزاحمت کی نئی نسل تیار کی اور آج نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ دشمن کے پروپیگنڈے کے محاصرے کو "جہادِ تبیین" کے ذریعے توڑیں۔