ہر سال کی طرح اس برس بھی طلابِ اردوزبان نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مشیِ فاطمی کا اہتمام کیا، جس میں علما، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ سوگواری مارچ حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے مسجدِ جمکران تک جاری رہا، اور راستے میں مختلف مواکب نے شرکاء کی پذیرائی اور خدمت کا انتظام کیا۔
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایامِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کے سلسلے میں قم میں مقیم طلابِ اردوزبان نے روایتی مشیِ فاطمی کا انعقاد کیا۔ اس جلوس میں ایران، پاکستان، ہندوستان اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اردوزبان زائرین، طلاب اور علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے سوگ و ماتم کی فضا میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے سیدۂ کونین کی مظلومیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مشی کا آغاز حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے ہوا جو مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مسجدِ جمکران پر اختتام پذیر ہوا۔
راہ میں مختلف مقامات پر مواکب کی جانب سے عزاداروں کے لیے پانی، چائے، نیاز اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں،
منتظمین کے مطابق مشیِ فاطمی کا مقصد اہلبیتؑ کی تعلیمات اور سیدۂ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو زندہ رکھنا اور نوجوان نسل میں ان کے نقوش کو اجاگر کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ