شیعہ اثنا عشری
-
امام صادقؑ کے مکتب میں حقیقی شیعہ کی نمایاں خصوصیات
مکتب اہل بیتؑ میں شیعہ ہونا صرف دعوے تک محدود نہیں بلکہ انسان کے سیرت و کردار سے اس کی حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔ امام صادقؑ نے ایک روایت میں ان صفات اور رویوں کی نشاندہی فرمائی ہے جو حقیقی شیعہ کی پہچان ہیں؛ جن میں تقویٰ، پرہیزگاری، سچائی، امانت داری، عبادت اور دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک شامل ہیں۔
-
اسلام مخالف پوسٹ پر امریکی تعلیمی عہدیدار کی معذرت، شیعہ تنظیم کی شکایت کے بعد معاملہ سامنے آیا
بالٹی مور: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کی تعلیمی بورڈ کی ایک رکن نے اسلام مخالف پوسٹ شیئر کرنے پر عوامی سطح پر معذرت کرلی۔ یہ اقدام امریکا میں شیعہ مسلمانوں کی ایک تنظیم کی جانب سے باقاعدہ شکایت درج کرائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
-
داعش کا امریکی کانگریس پر حملے کا منصوبہ ناکام؛ شیعہ تنظیم نے مساجد کو لاحق خطرے سے خبردار کر دیا
امریکی ریاست نیویارک کی اسمبلی کی عمارت پر داعش سے منسوب بم حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک خاتون کی گرفتاری کے بعد امریکہ کی شیعہ مسلم فاؤنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ داعش کا خطرہ صرف ایک نظری خدشہ نہیں، بلکہ یہ تنظیم ماضی میں امریکہ میں شیعہ مساجد کو نشانہ بنانے کے منصوبے بھی بنا چکی ہے۔
-
بحرینی شیعہ شہری عبداللہ مطر کی تدفین؛ عوام کا آلِ خلیفہ کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ
بحرین میں شیعہ شہری عبداللہ مطر کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عوام نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور عبداللہ مطر کی موت میں آلِ خلیفہ حکومت کے ممکنہ کردار کو واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
بیداریِ امت میں اصغریہ کا کردار؛ یومِ حسینؑ کے سالانہ پروگرام کا انعقاد
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان (خواتین) یونٹ میوو خان لغاری کے زیرِ اہتمام 23 صفر المظفر کو ’’امامِ عزت، معلمِ عزت مولا حسینؑ کے پیروکاروں کا سالانہ یومِ حسینؑ‘‘ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
طالبان حکومت کے شیعہ عہدیدار کا شیعہ مخالف پابندیوں سے انکار؛ افغانستان میں زمینی حقائق مختلف
افغانستان میں شیعہ برادری کو مذہبی، سیاسی اور معاشی شعبوں میں مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، تاہم طالبان حکومت کے نائب وزیرِ اقتصادیات عبداللطیف نظری نے بی بی سی فارسی کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شیعہ مذہب کے خاتمے کی کوئی پالیسی نہیں اور شیعہ شخصیات حکومتی ڈھانچے میں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔
-
یونیسف: بامیان اور دایکندی افغانستان کے صاف ترین صوبوں میں شامل
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے مطابق، افغانستان کے شیعہ اکثریتی صوبے دایکندی اور بامیان کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے والے ملک کے پہلے دو صوبے بن گئے ہیں۔ دایکندی رواں سال بامیان کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والا دوسرا صوبہ ہے۔
-
کابل میں چار شیعہ نوجوانوں کو چوری کے الزام میں قتل کردیا گیا؛ اقوام متحدہ کے نمائندے کا فوری تحقیقات کا مطالبہ
کابل میں طالبان فورسز نے چوری کے الزام میں چار شیعہ نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جبکہ چند روز قبل کابل کے ایک اور علاقے میں سات دیگر نوجوان بھی اسی الزام میں مارے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے افغانستان میں انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے ان واقعات کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
بحرین: رژیم آل خلیفہ نے اظہارِ رائے پر پابندیوں کے تسلسل میں شیعہ سماجی محققہ کو گرفتار کر لیا
بحرین کی حکومت نے عاشورا سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شائع کرنے کے الزام میں شیعہ سماجی محققہ فاطمہ ہارون کو گرفتار کر لیا، جبکہ بحرین کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے اس اقدام کو آزادیٔ اظہار کے خلاف ایک اور کارروائی قرار دیا ہے۔
-
عالمی ادارہ برائے شیعہ حقوق: خلیجی خطے میں امتیازی رویوں کے خاتمے کا مطالبہ
عالمی ادارہ برائے شیعہ حقوق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کے نام ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ خلیج فارس کے خطے میں اقتصادی اور سکیورٹی استحکام اسی وقت ممکن ہے جب شہریوں کے بنیادی حقوق کا احترام اور مساوات کے اصولوں کو یقینی بنایا جائے۔
-
کراچی پریس کلب کے باہر شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا شدید احتجاج، اگلا دھرنا حکمرانوں کی رہائشگاہوں پر ہوگا
مقررین کا الزام: ریاستی ادارے 10 سے 15 سال سے لاپتہ شیعہ جوانوں کا کوئی پتہ نہیں لگا رہے، عدالت میں پیشی یا بازیابی کا مطالبہ
-
ہنگو کے شیعہ علاقے شاہو خیل میں سکول کو ٹی ٹی پی کی دھمکی، خط میں پاراچنار کا "بدلہ” لینے کا اعلان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان ابوبکر خراسانی گروپ کی جانب سے خط، سرکاری ملازمین کو حکومت سے الگ ہونے کی وارننگ
-
اسلام محبت ہے، فرقوں کی ایجاد حکمرانوں نے کی، اصل مذہب انسانیت ہے شیعہ سنی کوئی فرقہ نہیں، مولانا عقیل الغروی
حیدرآباد میں کے موقع پر شیعہ سنی یونٹی موومنٹ انڈیا کے زیر اہتمام کانفرنس میں مولانا سید عقیل الغروی نے مسلمانوں میں فرقہ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اصل مذہب انسانیت ہے ۔
-
اگر ہمارے جوان مجرم ہیں تو عدالت میں پیش کریں! جبری گمشدگی کسی صورت قابل قبول نہیں: آغا سید باقر الحسینی
گلگت میں شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، آغا باقر الحسینی کا سخت برہمی کا اظہار
-
سعودی عرب میں 8 ماہ سے لاپتہ پاکستانی عالمِ دین مولانا غلام حسنین وجدانی، شیعہ برادری میں تشویش کی لہر
عمرہ زائر کو بلاجواز گرفتار کرکے جدہ جیل میں قید، خاندان درِ در کی ٹھوکروں پر مجبور
-
تصویری خبر | اوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں حضرت فاطمہ زہراؑ کے یومِ شہادت کی مجلس کا انعقاد
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اوگانڈا کے شہر کمپالا میں واقع خوجه اثنا عشری شیعہ مرکز میں حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزا منعقد کی گئی۔
-
تصویری خبر || کربلا میں "فاطمہؑ کے نور سے دنیا روشن" کے عنوان سے 5000 طالبات کی شاندار گریجویشن تقریب
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کربلا مقدسہ میں روضہ مبارک حضرت عباسؑ کی جانب سے عراق اور عرب و اسلامی ممالک کی جامعات کی ۵۰۰۰ طالبات کے اعزاز میں نویں سالانہ گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب تعلیمی سال 2024–2025 کے اختتام پر "من نور فاطمہؑ نضيء العالم" (ہم فاطمہؑ کے نور سے دنیا کو روشن کرتے ہیں) کے شعار کے تحت منعقد کی گئی، جس میں طالبات کی علمی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔