13 اگست 2025 - 17:01
پنجاب میں عزادارانِ حسینی پر کریک ڈاؤن بزدلانہ اور شہری حقوق کے منافی اقدام ہے۔

پاکستان کی شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل نے پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداران کے خلاف کارروائی اور ان پر مقدمات قائم کرنے کو بزدلانہ قرار دیا اور بلا جواز گرفتاریوں کے فوری خاتمے اور تمام گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کی شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل، حجت الاسلام شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عزادارانِ حسینی کے ساتھ رویہ، ان پر مقدمات قائم کرنا اور گھروں پر چھاپے مار کر انہیں ڈرانا دھمکانا بزدلانہ اور مریم نواز کے اعلان کردہ وژن کے منافی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر جنوبی پنجاب میں درجنوں عزادار گرفتار کیے گئے ہیں جو شہری حقوق اور مسلم لیگ کی وعدہ خلافی ہے، اس سے حکومت کی منفی شبیہ بن رہی ہے۔

میثمی نے زور دیا کہ عزاداری سیدالشہداءؑ ہمارا قانونی اور بنیادی حق ہے، اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بلاجواز گرفتاریاں اور خوف و ہراس کا سلسلہ نہ رکا اور تمام عزادار فوری طور پر رہا نہ کیے گئے تو عوام اپنے مذہبی و شہری حقوق کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha