جنگ
-
امریکی سلطنت کا ڈوبتا ہؤا سورج؛
ایران سے جھڑپ، امریکہ کو شدید کمزور کر دے گی، ٹکر کارلسن
معروف امریکی میزبان ٹکر کارلسن نے جمعرات کے روز زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے خلاف امریکیوں کے نقطہ نظر میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کو دیکھتے ہوئے، امریکی سیاستدانوں کی اگلی نسل، آج کے برعکس، اسرائیل کی بلا چون و چرا حمایت نہیں کرے گی اور یہ [ٹرمپ کا دور] صہیونی ریاست کے لئے امریکہ کو جنگ میں گھسیٹنے کا آخری موقع ہے کیونکہ اس کے بعد یہ ریاست امریکہ کو اپنے مفادات کی خاطر جنگ میں نہیں گھسیٹ سکے گی۔
-
ممکنہ جنگ امریکیوں کے لئے کیسی رہے گی؛
ویڈیو | ایک ہائپرسونک میزائل یعنی اربوں ڈالر کا سازوسامان اور ہزاروں میتیں
برطانوی صحافی اور سیاستدان جارج گالووے: اگر ایک ہائپرسونک میزائل امریکی طیارہ بردار جہاز کے وسط میں اترے تو یہ امریکہ کے اربوں ڈالر کا سازوسامان کو تباہ، اور اس سے بھی زیادہ اہم 'سینکڑوں یا شاید ہزاروں امریکی ملاحوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، کیا امریکی عوام فکرمند نہیں ہیں؟
-
شیخیوں نے مشکل میں ڈال دیا؛
ٹرمپ ایران کے ساتھ فوری سمجھوتے کے لئے بے قرار، لیکن کیوں؟
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے مؤقف سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دھمکی کے سوا، ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لئے 'عحلت' کا عنصر بھی نمایاں ہے، لیکن اس عجلت کی وجہ کیا ہے؟
-
ایران امریکہ مذاکرات؛
امریکہ مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر مجبور ہؤا؛ لیکن کیوں؟
ٹرمپ نے بہت سی دھمکیوں، ہلڑ بازی اور ایران پر حملے کے ڈراموں کے بعد اچانک کہا کہ "چونکہ ایران نے مبینہ پھانسیوں کو روک دیا ہے، ہم فی الحال حملہ ملتوی کر رہے ہیں!"، تو رہبر انقلاب اسلامی نے اس کھیل کا بڑی ہوشیاری سے جواب دیا۔ امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے اس بیان کے بعد اپنے پہلے خطاب میں واضح طور پر فرمایا: "ایرانی قوم نے فتنے کی کمر توڑ دی ہے، فتنہ گر کی کمر بھی توڑ دے گی۔ نہ اندرونی مجرم چھوٹیں گے نہ بیرونی مجرم۔"
-
ایران میں صہیو-امریکی دہشت گردی؛
کئی پرتوں پر مشتمل ایرانی نیٹ ورک کے سامنے ٹرمپ کی بے بسی + تصاویر
شواہد سے سے عیاں ہے کہ [نکسن-ٹرمپ کا] "پاگل مرد کا کردار" (Madman Theory) (یعنی پاگل پن کے دکھاوے سے خوفزدہ کرنے کا نظریہ) ایران کے مقابلے میں کارآمد نہیں رہا ہے۔ ٹرمپ نے ایران میں حالیہ بلوؤں کے دوران کئی مرتبہ اپنا نظریہ بدل دیا۔ اور آخرکار ایک ٹی وی پروگرام میں "ایران کے قتل ہونے سے" اپنا خوف عیاں کیا۔
-
لاطینی امریکہ میں امریکی استعمار؛
وینزوویلا میں حالیہ اقدام امریکی زوال کی رفتار تیز کرتا ہے، ڈاکٹر فواد ایزدی
امریکی امور کے ماہر نے واضح کیا: حالیہ حرکتیں امریکہ کی طاقت کی علامت نہیں، بلکہ ایک زوال پذیر طاقت کی بے چینی کا اظہار ہے۔ امریکہ اب انیسویں صدی میں نہیں رہتا، لیکن اس کے کچھ سیاستدان ننگی طاقت کے ذریعے اس دور میں واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ طریقہ نہ صرف امریکہ کی پوزیشن کو مضبوط نہیں کرتا، بلکہ اس کے زوال کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
-
جرمنی کا اسرائیلی Arrow-3 سسٹم خریدنے کا کیا مطلب ہے؟
24 فروری 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد، یورپی ممالک اپنی فوجی طاقت بڑھانے میں بھرپور طریقے سے مصروف ہو گئے۔ [۔۔۔]
-
غزہ صہیو-امریکی جارحیت کا نشانہ؛
غزہ جنگ: مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنیوں کی کمائی کا ذریعہ
میڈیا کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ جنگ بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ڈیزائن کردہ نگرانی اور اے آئی سسٹمز کی جانچ کی ایک نئی تجربہ گاہ بن گئی ہے۔
-
صہیو-امریکی ٹولے کی چاپلوسی کام نہ آئی؛
شام کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے، صہیونی وزیر
اگرچہ شامی باغیوں نے اقتدار پر قبضے کے بعد اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، اس کے وحشیانہ حملوں اور شامی علاقوں پر قبضے اور شام کی پوری فوجی صلاحیتوں کی نابودی پر رد عمل ظاہر نہیں کیا اور بحیثیت مجموعی صہیونیوں اور امریکیوں کی خوشامد کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنایا، لیکن وہ پھر بھی راضی نہ ہوئے اور اب نیتن یاہو کابینہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف جنگ ضرور ہوگی!
-
روس یوکرین جنگ؛
اگر یورپ جنگ چاہتا ہے، تو ہم اسی وقت تیار ہیں، صدر پوتن
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ یورپی خود ہی یوکرین مذاکرات کی میز سے اٹھ کر چلے گئے اور اب اس راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔/ روس یورپی ممالک سے جنگ کا خواہاں نہیں ہے، لیکن اگر وہ جنگ چاہتے ہیں تو روس "ابھی اس وقت" جنگ کے لئے تیار ہے۔
-
امریکہ نوازی کا عبرتناک انجام؛
زیلنسکی میرا منصوبہ قبول نہ کریں تو آخری سانس تک لڑ سکتے ہیں، ٹرمپ کا انتباہ + نکتہ
ایسے حال میں کہ یوکرین امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت سے روس کے ساتھ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، امریکی صدر نے اپنے تازہ ترین منصوبے سے کیئف کو ایک مشکل مخمصے میں ڈال دیا ہے۔