امام جمعہ بغداد
-
عراقی اسلامی مزاحمت: مزاحمت کا اسلحہ ہمارے مجاہدین کے پاس ہی رہے گا
عراقی اسلامی مزاحمت نے واضح کیا ہے کہ مزاحمت کا اسلحہ اس کے مجاہدین کے پاس امانت کے طور پر موجود رہے گا اور وہ کسی حکومتی یا سیاسی فریق کی جانب سے طے کردہ ٹائم لائن یا معاہدے کا پابند نہیں ہوگی۔
-
امام جمعہ بغداد: عراق کو عوام کو بحران سے نکالنے والی اور خودمختاری کا تحفظ کرنے والی حکومت چاہیے
بغداد — امام جمعہ بغداد آیت اللہ سید یاسین موسوی نے عراق کی معاشی و سیاسی صورتِ حال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایسی عوامی، عادل اور آزاد حکومت کی ضرورت ہے جو غیر ملکی مداخلت سے پاک ہو، عوام کو مشکلات سے نکالے اور عراق کی خودمختاری کا تحفظ کرے۔
-
الموسوی کا عراق کے معاشی بحران کے سنگین اثرات پر انتباہ
بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے عراق میں جاری معاشی بحران کے سماجی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امام جمعہ بغداد: عراق کا بحران سیاسی بدانتظامی اور ذاتی مفادات کا نتیجہ ہے
آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے عراق کی سیاسی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں کی بنیادی وجہ حکومتی نااہلی، جماعتی و ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا اور سیاسی فیصلوں میں بیرونی طاقتوں کا اثر و رسوخ ہے۔
-
امام جمعہ بغداد: زیارتِ اربعین ایک الٰہی منصوبہ اور ظہورِ امام مہدیؑ کی تمہید ہے
امام جمعہ بغداد آیت اللہ سید یاسین موسوی نے کہا ہے کہ زیارتِ اربعین ایک عظیم الٰہی منصوبہ ہے جو امام مہدیؑ کے ظہور کی تمہید فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کا امام حسینؑ سے گہرا تعلق ان کی سیاسی، ثقافتی، عسکری، سکیورٹی اور اقتصادی میدانوں میں حسینی مشن کے ساتھ وابستگی میں ظاہر ہوتا ہے۔
-
امام جمعہ بغداد: عاشورا اصلاح کا دائمی منشور ہے، عدلِ الٰہی کا قیام امتِ مسلمہ کی شرعی ذمہ داری ہے
بغداد: بغداد کے امام جمعہ اور نجف اشرف کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید یاسین موسوی نے کہا ہے کہ واقعۂ عاشورا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ شیعہ مکتب کی دینی، سیاسی اور ثقافتی شناخت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عدلِ الٰہی کا قیام اور اسلامی حکومت کا نفاذ امتِ مسلمہ کی شرعی ذمہ داری ہے، لہٰذا اصلاحِ معاشرہ اور شعوری سیاسی جدوجہد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔