18 مئی 2013 - 19:30
فلسطین میں صیہونی حکومت کی سازشوں کی ناکامی پر تاکید

لبنان میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما ابو عماد الرفاعی نے ساری فلسطینی سرزمین میں صیہونی حکومت کی سازشوں کی ناکامی پر تاکیدکی ہے۔

 ابنا: لبنان  میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما ابو عماد الرفاعی نے ساری فلسطینی سرزمین میں صیہونی حکومت کی سازشوں کی ناکامی پر تاکیدکی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ابوعماد الرفاعی نے کل لبنان میں کہا کہ استقامت کی وجہ سے صیہونی حکومت کو فلسطین مخالف اپنی سازشوں میں شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ صیہونی حکومت لبنان اور غزہ  میں اپنی شکستوں کا ازالہ کرنے کے لۓ مقدسات کی بے حرمتی کرنے لگ گئي ہے۔
الرفاعی نے شام کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے غیر ملکی مداخلت کے بغیر شام کی مشکلات کے حل پر تاکید کی اور کہاکہ شام کے عوام اور اس ملک کی ارضی سالمیت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲