اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے شمال مغربی پاکستان میں فوج اور ایف
سی کی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جانے والے شیعہ مسافروں کے قافلے پر تکفیری
دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعیان پاراچنار کا محاصرہ
اور قتل عام ثابت کرتا ہے کہ تکفیری دھارے اور صہیونیت میں ذاتی اور بنیادی
اشتراکات ہیں۔
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
کے بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللَّهِ الرَّحْمنِ
الرَّحِيمِ
"وَمَن یَقْتُلْ مُؤْمِنًا
مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِیهَا وَغَضِبَ اللّهُ عَلَیْهِ
وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِیمًا؛ (النساء-93 )
اور جو کسی مؤمن کو جان
بوجھ کر قتل کردے تو اس کا بدلہ جہنم ہے عرصہ ہمیشہ کے لئے اس میں رہے گا اور اللہ
نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے بڑا عذاب تیار کر رکھا
ہے"۔
ایک بار پھر، تکفیری ٹولوں
نے دہشت گردانہ حملہ کرکے پاکستانی علاقے پاراچنار کے نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا
جس کے نتیجے میں 80 سے زیاد مردوں، خواتین اور بچے شہید ہوگئے، اور اس واقعے نے
پاکستان کے شیعوں اور عام مسلمانوں نیز دنیا بھر کے حریت پسندوں کو مغموم و محزون
کر دیا۔
شیعیان پاراچنار کی ناکہ
بندی اور قتل عام، ایسے حال میں انجام پایا جب عالم اسلام کو غزہ اور لبنان میں
طفل کُش صہیونیوں کی من مانیوں کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور
اس اقدام سے ثابت ہؤا ہے کہ تکفیریت اور صہیونیت کی ذات اور بنیادوں میں اشتراکات
ہیں۔
بلا شک دہشت گردی کو اوزار
اور ہتھیار کے طور پر بروئے کار لانے جیسے عمل کا مؤثر مقابلہ کرنا، اتحاد مسلمین
کے تحفظ نیز معاشرے کی سلامتی کا تحفظ کرنا، ان مسائل میں سے ہیں جن پر پاکستانی
مسلمانوں اور عالمی برادری کو زیاد سے زیادہ توجہ دینا چاہئے۔
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
اس دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے، شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی
کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے مسلمانوں ـ بالخصوص شیعیان پاکستان ـ کو تعزیت پیش
کرتی ہے اور اللہ تعالی سے اس واقعے کے شہداء کے لئے رحمت و مغفرت کی دعا کرتی ہے۔
نیز عالمی اہل بیت(ع)
اسمبلی دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے
ہوئے، اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سنجیدہ کاروائی اور پاراچنار کا محاصرہ ختم
کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
21 جمادی الاول 1446ھ
23 نومبر 2024ع
۔۔۔۔۔۔
110