بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
کے مطابق، "نحن
ابناء الحسین علیہ السلام" کے زیر عنوان بین الاقوامی تقریب، ابنا خبر ایجنسی
کی طرف سے منعقد ہو رہی ہے۔
یہ بین الاقوامی مہم اربعین کے غیر ایرانی زائرین کی موجودگی اور کردار کے مختلف جلوؤں پر مبنی تصویری مواد کی تیاری ہے اور زائرین اپنی تصویری کاوشیں اس مہم کے منتظمین کے لئے ارسال کریں گے۔
اس مہم کے تحت فوٹوگراف، سیلفی، کلپ، پکٹوگراف (Pictograph)، دستاویزی ویڈیو، دستاویزی رپورٹ، انٹرویو، پوڈکاسٹ، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے سانچوں میں تصویری مواد تیار کیا جائے گا۔
کاوشیں ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2024ع ہے اور چالیس بہترین تخلیق کاروں کو گولڈ پلیٹس بطور انعام پیش کئے جائیں گے۔
اپنی کاوشیں ایتا اور ٹیلی گرام میں ذیل کی ID پر ارسال کیجئے:
@ahlalbayt24
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110