اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
پیر

10 جون 2024

5:58:59 AM
1464514

طوفان الاقصی؛

دشمن نے قتل و غارت گری میں اپنے کئی قیدیوں کو ہلاک کر دیا۔ القسام بریگیڈز

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کل ہفتے کی شام ایک بیان میں بتایا تھا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں قابض فوج کے قتل عام میں شہید ہونے والوں کی تعداد 210 ہو گئی ہے اور 400 سے زیادہ زخمی ہیں۔

فاران: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک پیچیدہ جنگی جرم کاارتکاب کیا جس میں اس نے اپنے چار قیدیوں کو چھڑایا ہے مگر متعدد قیدیوں کو بمباری میں ہلاک کردیا۔

انہوں نے ہفتے کی شام ایک ٹویٹ میں کہا کہ “قابض فوج نے ہولناک قتل عام کر کے اپنے کچھ قیدیوں کو بازیاب کرایا، لیکن ساتھ ہی اس نے آپریشن کے دوران ان میں سے کچھ کو ہلاک کر دیا”۔

انہوں نے خبردار کیا کہ “آپریشن قابض قیدیوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بنے گا، اور ان کے حالات اور زندگی پر منفی اثرات مرتب کرے گا”۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کل ہفتے کی شام ایک بیان میں بتایا تھا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں قابض فوج کے قتل عام میں شہید ہونے والوں کی تعداد 210 ہو گئی ہے اور 400 سے زیادہ زخمی ہیں۔

الاقصیٰ شہداء ہسپتال زخمیوں اور شہداء کی لاشوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں جنہیں بستروں اور بنیادی طبی سامان کی کمی کی وجہ سے فرش اور ہسپتال کی راہداریوں پر رکھا گیا ہے۔

قابض فوج کی شدید بمباری کا نشانہ بننے والے نصیرات کیمپ کے مختلف علاقوں سے ایمبولینسز زخمیوں کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110