اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

24 اپریل 2024

3:22:53 PM
1453765

صدر وینیزویلا سے ملاقات کے دوران، آیت اللہ رمضانی نے کہا: عقلیت، روحانیہ اور عدالت شبعہ فکر کے تین اضلاع ہیں

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی ـ جو لاطینی امریکی ملک وینیزویلا کے دورے پر ہیں ـ نے اس ملک کے صدر سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی نے دورہ وینیزویلا کے دوران اس لاطینی امریکی ملک کے سربراہ نکولس مادورو (Nicolás Maduro) سے ملاقات اور بیت چیت کی ہے۔

صدر نکولس مادورو نے ملاقات کے آغاز پر آیت اللہ رمضانی کے دورہ وینیزویلا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور وینیزویلا کے درمیان تعلقات برادرانہ، گہرے اور تاریخی ہیں اور یہ تعلقات اقدار اور اصولوں پر استوار ہیں۔ ہم ایک جابر دنیا میں جی رہے ہیں لیکن کوئی بھی ہم سے ہماری آزادی، استقلال اور پرامن زندگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا ہے اور کوئی بھی ہم سے روحانی، ثقافتی اور دینی رشتے قائم رکھنے کا حق نہیں چھین سکتا۔

انھوں نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب انتہائی ذہین ہیں اور دنیا، نیز عالمی حالات پر انتہائی گہری نظر رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا: ہم ہمیشہ انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کی راہنمائیوں سے استفادہ کرتے ہیں اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سے اپیل کرتا ہوں کہ میرا سلام خاص امام خامنہ ای کو پہنچا دیں۔

امریکہ کا انتظامیہ صہیونیوں کے ہاتھ میں

انھوں نے کہا: آج دنیا کے تمام مسائل کی جڑ یہی فاشی اور نازی تفکر ہے جو مغربی ممالک کے تمام شعبوں میں ریشہ دوانی کر چکا ہے۔ آج صہیونی ہی امریکہ کا انتظام چلا رہے ہیں اور دو اہم طاقتوں ـ یعنی فوجی طاقت اور سماجی رابطے کی ویب گاہوں ـ پر ان ہی کا کنٹرول ہے۔

وینیزویلا کے صدر نے کہا: البتہ یہ ایک ححقیقت ہے کہ آج ہم یک قطبی (Unipolar) عالمی نظام کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں اور ایک کثیر قطبی (Multipolar) عالمی نظام میں داخل ہو چکے ہیں، جس میں طاقت کے مختلف قطب ـ بشمول چین، روس اور ایران ـ تشکیل پا چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور وینیزویلا کے گہرے تزویراتی تعلقات

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور وینیزویلا کے تعلقات گہرے اور تزویراتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کرنا اور ظلم سہنا، ہمارے دین کے اصولوں کی رو سے مذموم ہے اور اس کے مقابلے میں کرامت و وقار اور عدالت پر زور دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا: ظلم کے خلاف مزاحمت اور صبر و استقامت ایک بڑا سبق تھا جو امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے ہمیں دیا تاکہ تمدن اور تہذیب کے راستے پر گامزن ہوجائیں۔ امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) چار اصولوں پر یقین رکھتے تھے: اللہ پر یقین، مقصد پر یقین، منتخب کردہ راستے پر یقین اور عوام پر یقین و اعتماد۔ امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے ان چار یقینوں اور ایمانی ارکان کی بنیاد پر انقلاب اسلامی بپا کیا اور دنیا پر فرمانروائی کرنے والے قواعد کو درہم برہم کر دیا۔

 سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے مزید کہا: دنیا میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، تاکہ دنیا کے وسائل پوری دنیا کے لوگوں تک پہنچ جائیں۔

انھوں نے جدید غلامی (Modern slavery) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو مظالم بعض ممالک کی طرف سے ڈھائے جا رہے ہیں، جس کو جدید غلامی قرار دیا جا سکتا ہے اور ان مظالم کی بساط کو لپیٹ لینا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران ایک عالمی طاقت

شیعہ فکر میں عدالت (Justice) کی حیثیت بنیادی ہے اور اس فکر میں عدالت کی علامت امیرالمؤمنین امام علی (علیہ السلام) ہیں۔ عیسائی مفکر جارج جورداق (George Jordac) جیسے مفکرین نے اس مسئلے کی طرف توجہ دی ہے۔ عقلیت، معنویت (روحانیت)، عدالت شیعہ فکر کے تین اضلاع ہے جن کی جڑیں اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات میں پیوست ہیں۔

انھوں نے کہا: حضرت عیسیٰ مسیح (علیہ السلام) اقوام کو طاقتور بنانے کے لئے آئیں گے۔ ہم شیعہ بھی یقین رکھتے ہیں حضرت مہدی (علیہ السلام) اقوام کو طاقتور بنانے کے لئے آئیں گے اور حکومت صالحین کے ہاتھوں میں چلی جائے گی اور مستضعفین ـ جو ظلم و ستم کا شکار ہوئے ہیں ـ دنیا کے حکمران بن جائیں گے اور ظالمین و جابرین اور مستکبرین کو مٹا دیا جائے گا۔ 

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بی(ع) اسمبلی نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ایک علاقائی طاقت سے ایک عالمی طاقت بن گیا ہے۔ مختلف شعبوں میں ایران کی صلاحیتیں علمی اور سائنسی ترقی اور طاقت سے معرض وجود میں آئی ہیں۔ ایران بعض شعبوں میں دنیا کے پہلے 10 ممالک کے زمرے میں شمار ہوتا ہے اور سائنسی درجہ بندی میں دنیا کا سولہواں ملک ہے۔ چنانچہ ایران آمادگی رکھتا ہے کہ اپنے علمی اور سائنسی تجربات اور حصولیابیوں کو دوسرے ممالک کو بھی برآمد کرے۔ ہم تیار ہیں کہ پابندیوں کے عرصے میں حاصل شدہ تجربات وینیزویلا کو بھی منتقل کریں۔ 

پیروان اہل بیت(ع) کو توجہ دینے پر صدر وینیزویلا کی تاکید

آیت اللہ رمضانی نے بات چیت کے آخر میں صدر وینیزویلا سے کہا کہ وہ وینیزویلا میں پیروان اہل بیت(ع) اور مکتب اہل بیت(ع) کے محبین کو توجہ دیں اور ان کے نمائندوں کو اپنی تقریبات میں شرکت کی دعوت دیں۔

صدر مادورو نے سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے جواب میں کہا: مکتب پیروکاروں کے نمائندے ہمیشہ ہماری تقریبات کے مدعوین میں شامل رہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110