اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
بدھ

3 اپریل 2024

1:17:12 AM
1448584

طوفان الاقصی؛

امریکہ بحیرہ احمر میں یمن سے ہار گیا ہے۔۔۔ امریکی بلومبرگ کا اعتراف + تصاویر

امریکہ تین مہینوں سے بحیرہ احمر میں ایک آپریشن بعنوان "امن کا قیام" میں الجھا ہؤا ہے اور یمن کو کاروائیوں سے روکنے میں درماندگی سے دوچار ہو گیا ہے؛ لیکن آئزن ہاور اسٹرائیک گروپ کا کمانڈر ریئر ایڈمرل مارک میگیز (Rear Admiral Marc Miguez) اعتراف کرتا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بلومبرگ نے اپنی رپورٹ "بحیرہ احمر کی حفاظت کے لئے ہونے والا آپریشن کام نہیں کر رہا ہے"، میں لکھا:

امریکہ تین مہینوں سے بحیرہ احمر میں ایک آپریشن بعنوان "امن کا قیام" میں الجھا ہؤا ہے اور یمن کو کاروائیوں سے روکنے میں درماندگی سے دوچار ہو گیا ہے؛ لیکن آئزن ہاور اسٹرائیک گروپ کا کمانڈر ریئر ایڈمرل مارک میگیز (Rear Admiral Marc Miguez) اعتراف کرتا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے!

ادھر ایک مغربی اہلکار کہتا ہے کہ یمنی فوج آنے والے مہینویں میں موجودہ تیزرفتاری سے دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میگیز نے کہا ہے کہ امریہ انصار اللہ کی فوجی صلاحیتوں سے ناواقف ہے اور اعتراف کیا ہے کہ میزائلوں کی وہ تعداد ـ جو دو طرفہ جھڑپوں کے آغاز کے وقت انصار اللہ کے اسلحہ خانے میں موجود تھے ـ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے لئے روزنِ سیاہ (Black-hole) کی حیثیت رکھتی تھی۔

بلومبرگ نے عالم اسلام میں انصار اللہ کی محبوبیت اور مقبولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: امریکہ اور برطانیہ تقریبا ہر روز یمن پر حملے کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود انصار اللہ اور ملک یمن نے دنیا والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہیں اور وہ آج "اسرائیل کے خلاف جنگ میں عرب دنیا کی صف اول کے مجاہدین سمجھے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110