اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

22 اکتوبر 2023

4:56:06 PM
1404018

سیکریٹری جنرل کادورہ برونڈی؛

قرآن کریم کی 300 آیتوں کا تعلق خواتین سے ہے۔۔۔ آیت اللہ رمضانی

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے اسلام میں مقام خواتین کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہا: قرآن کریم کی تقریبا 300 آیات کا تعلق خواتین سے ہے۔ قرآن کریم کی ایک سورت کا نام پاک ترین خاتون "حضرت مریم (سلام اللہ علیہا)" کے نام پر ہے، ایک سورہ خواتین (نساء) کے عنوان سے مُعَنوَن ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی، جو شیعیان اہل بیت(ع) اور دوسرے مسلم مکاتب کی دعوت پر افریقی ملک برونڈی کے دورے پر ہیں، نے برونڈی کی شیعہ خواتین سے ملاقات اور بات چیت کی۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے اس ملاقات کے آغاز پر، فعال خواتین کے اجتماع میں اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا: اپنے ایمان کو بھی اور اپنے علم کو بھی تقویت پہنچائيں، یونیورسٹیوں میں پہنچیں اور مفکر اور سائنسدان بن جائیں۔

انھوں نے تنظیمی اور ثقافتی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: پانچ رکنی بورڈ آف ڈائریکٹر کے ساتھ خواتین کا ایک فورم قائم کریں، نوجوانوں کے اجتماعات منعقد کریں اور ان کے سوالات کا جواب دیں۔

آیت اللہ رمضانی نے کہا: خواتین کو سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا میں فعال کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ اگر ہم ایسا نہ کریں تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

انھوں نے کہا: مفاہیم قرآن اور حفظ قرآن کی غرض سے قرآن کے اساتذہ کی تربیت کا اہتمام کریں۔ نیز برونڈی کی مسلم خواتین کے لئے سلائی کڑھائی اور کھانے پکانے کی تربیت کے لئے تربیتی کورسز کا اہتمام کریں۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے اسلام میں مقام خواتین کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہا: قرآن کریم کی تقریبا 300 آیات کا تعلق خواتین سے ہے۔ قرآن کریم کی ایک سورت کا نام پاک ترین خاتون "حضرت مریم (سلام اللہ علیہا)" کے نام پر ہے، ایک سورہ خواتین (نساء) کے عنوان سے مُعَنوَن ہے۔ خواتین کو مردوں کا ہم پلہ قرار دیا گیا ہے، اور خدائے متعال ثواب کے لحاظ سے ان کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھا ہے۔ قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ "اگر مرد اور عورت با ایمان ہیں، اور عمل صالح انجام دیں تو انہیں حیات طیبہ عطا کریں گے" (سورہ نحل کی آیت 97 کی طرف اشارہ)۔

آیت اللہ رمضانی نے کہا: خواتین کی دو اہم ذمہ داریاں ہیں ایک گھر میں بچوں کی تربیت ہے اور دوسری یہ معاشرے میں بھی ایک فعال انسان کے طور پر کام کرے۔

انھوں نے کہا: خواتین پر گھر میں کام کرنا واجب نہیں ہے، لیکن خاندان کی تشکیل کے لئے، اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ گھر کا کام بھی انجام پائے، کیونکہ گھر میں قائم تمام تعلقات کو اخلاق پر مبنی ہونا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110