اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

18 مئی 2023

9:00:19 AM
1366743

ایران-سعودی سمجھوتے کی برکتیں؛

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امریکی تجویز مسترد کر دی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فی الحال صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کا ارادہ نہیں رکھتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی خبر ایجنسی ایکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فی الحال صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ایکسیوس کی رپورٹ میں سعودی عرب اور جعلی اسرائیلی ریاست کے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں بائیڈن کی کوششوں کو "ریاض-تل ابیب کو باہم ویلڈ کرنے" کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سعودی عرب اور اسرائیل کا باہمی سمجھوتہ ڈیموکریٹ پارٹی کے لئے نا خوشایند ہو سکتا ہے لیکن یہ بائیڈن کے لئے ایک اہم سیاسی سرمایہ ہوگا۔ بائیڈن صرف اس وقت جان گئے کہ یہ ایک نقصان دہ تجویز ہے جب انہیں معلوم ہؤا کہ مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں بن سلمان کو سزا دینے سے امریکہ کو عظیم نقصان پہنچ سکتا ہے؛ چنانچہ اسی وقت سے یہ امریکی "تقاضا" خاموشی میں ڈوب گیا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے خبر دی ہے کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ اگلے ایک ہفتے تک تل ابیب-ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر کام شروع کرے گا۔

جیک سلیوان نے گذشتہ ہفتے جدہ میں محمد بن سلمان سے ملاقات میں ان سے تل ابیب کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات معمول پرلانے کی تجویز سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اسی اثناء میں ایکسیوس نے یہ بھی لکھا ہے کہ "بعض امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک ـ ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں دو طرفہ ـ سمجھوتے کا موقع، فراہم کیا گیا ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔