اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

29 اپریل 2023

3:14:07 PM
1361358

خوجہ مسجد کھارادر کے باہر مجلس وحدت مسلمین کااحتجاجی مظاہرہ

یوم انہدام جنت البقیع خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کوکراچی میں خوجا مسجد کھارادر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم انہدام جنت البقیع خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کوکراچی میں خوجا مسجد کھارادر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی علامہ سادق جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا حیات عباس نجفی،علامہ علی انور جعفری،ناصرحسینی نے کہا کہ 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے۔جنت البقیع میں اہل بیت وامہات المومنین اور اصحاب رسولﷺ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار ہوئے۔مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء،دانشور، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں۔امت مسلمہ مطالبہ کرتی ہے سعودی حکمرانوں سے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت واذواج رسول ﷺاور اصحاب رسول ﷺ کی تعمیرات کر کے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے۔علامہ باقر عباس زیدی کہنا تھا کہموجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242