وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں اس اجلاس کے 9 فروری کو ہونے کا اعلان کیا، اس سے پہلے اجلاس کے انعقاد 7 فروری کو ہونا قرار پایا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ کا کوئی اشارہ نہیں کیا۔
آج صبح پاکستانی وزیراطلاعات نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف بدھ کے دن ترکی دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں پر وہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات اور زلزلہ سے ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے تعزیت کریں گے اور اب اس اجلاس کے انعقادکی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کانفرنس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب پاکستان کو دہشت گردی کی ایک اورلہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تیس جنوری کو پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 84 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں سے بیشتر پولیس فورس کے اہلکار تھے جب کہ ملکی فارن ایکسچینج کی سطح کم ہوکر 3 اعشاریہ 09 بلین ڈالر کی بدترین سطح تک آگئی ہےاور ملکی صنعت کا پہیہ جام اور غربت کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔