اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

19 نومبر 2022

7:06:44 PM
1324732

غیرعلاقائی فوجی طاقتوں کی موجودگی سے خلیج فارس اور بحیرہ عمان کی سلامتی خطرے میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آج ہفتے کے روز اپنے عمانی ہم منصب السید بدر البوسعیدی کی میزبانی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ، خطے میں بیرونی افواج کی موجود گی کو خلیج فارس اور بحیرہ عمان کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آج ہفتے کے روز  اپنے عمانی ہم منصب السید بدر البوسعیدی کی میزبانی کی۔

تہران میں مشترکہ دو نشستوں کے بعد ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے صحافیوں کو مشترکہ نشست کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور معاہدوں پر عملدرامد کے لئے تہران اور مسقط کی قیادت کے عزم و ارادے کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ دونوں ممالک نے غیرعلاقائی طاقتوں کو اس خطے کے امن و امان کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس غیرعلاقائی فوجی طاقتوں کی موجودگی کے نتیجے میں خلیج فارس اور بحیرہ عمان کی سلامتی خطرے میں پڑ چکی ہے۔

اس موقع پر عمان کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات کو برادرانہ اور ہمسائیگی کے اصولوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسقط ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مسترد اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲