اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

2 اکتوبر 2022

2:51:03 PM
1309839

معروف ذاکر اہل بیت ؑ نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ میں شہید کردیا گیا

ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف ذاکر اہل بیت ؑ نوید عاشق بی اے کو اہل بیتؑ کے دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے سیالکوٹ میں شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوید عاشق بی اے مجلس عزا پڑھ کر واپس جا رہے تھے کہ آبادی پٹھاناں والی میں گھات میں بیٹھے سعودی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہو گئے۔

ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا، درخواست آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242