تفصیلات کے مطابق نوید عاشق بی اے مجلس عزا پڑھ کر واپس جا رہے تھے کہ آبادی پٹھاناں والی میں گھات میں بیٹھے سعودی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہو گئے۔
ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا، درخواست آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242