اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

1 اپریل 2020

6:39:03 AM
1022215

شمالی کوریا کی امریکہ کو مذاکرات کے خاتمے کی دھمکی

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اسے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے مایوسی ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں شمالی کوریا کے ایک عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پیانگ یانگ واشنگٹن مذاکرات کی کامیابی کی کوئی امید نہیں۔
شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے مائک پومپیو کی جانب سے عالمی برداری کو پیانگ یانگ کے خلاف پابندی جاری رکھنے کی ترغیب دلانے والے بیانات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات مذاکرات کے خاتمے پر منتج ہوسکتے ہیں۔
مذکورہ عہدیدار نے کہا ہے کہ کم جونگ ان کے نام  ٹرمپ کے خط کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو پومپیو کا لب و لہجہ انتہائی توہین آمیز ہے۔ 
342