اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کا ایک طیارہ آج صبح سبلان کے پہاڑی سلسلے میں گر گیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کے اعلان کے مطابق علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا۔ طیارے کے سقوط کر جانے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مگ 29 تربیتی، عسکری تھا جس میں دو افراد سوار تھے اور اس نے تبریز سے اڑان بھری تھی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
/129
26 دسمبر 2019 - 07:04
News ID: 996592
ایران کا ایک طیارہ آج صبح سبلان کے پہاڑی سلسلے میں گر گیا ۔