اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمانی جوڈیشری کمیٹی نے پے در پے سماعت کے بعد صدر ٹرمپ کے دو آرٹیکل کے تحت مواخذے کی منظوری دے دی جس کے بعد مواخذے کی قرار داد بدھ کو ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی اور باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں جوڈیشری کمیٹی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو سینیٹ سے شفاف انصاف کی امید ہے جو قانون کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔ قبل ازیں ٹرمپ نے جوڈیشری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سماعت میں حاضر ہونے سے انکار کردیا تھا۔
ٹرمپ پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلیے دباؤ ڈالا تھا۔ اگر ایوان نمائندگان سے قرارداد منظور ہوجاتی ہے تو بل کلنٹن اور اینڈریو جانسن کے بعد ٹرمپ امریکا کے تیسرے صدر ہوں گے جن کا مواخذہ کیا گیا ہو۔
/129
14 دسمبر 2019 - 04:56
News ID: 993515
امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔