اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے ایران کی تیل کی تنصیبات عسلویہ پر دشمن کے حملوں کی منصوبہ بندی کی ناکامی کی خبر دی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کل رات عسلویہ تیل تنصیبات پر بلوئیوں اور شرپسند عناصر کے حملوں کی منصوبہ بندی کے ناکام ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے اس حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ دشمن اس کوشش میں تھے کہ عسلویہ تیل تنصیبات پر حملہ کر کے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر یمن کی فوج اور عوامی فورس کے ڈرون حملوں کا بدلہ لیا جائے جس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔
اس سے قبل ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے بھی ایران کے دشمنوں کی جانب سے عسلویہ تیل تنصیبات اور اسی طرح شیراز میں ٹیلی کمیونیکیشن اور فوجی مراکز پر حملہ کرنے کی پروگرام سے پردہ اٹھایا تھا تھا۔
/129
26 نومبر 2019 - 04:50
News ID: 989285
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے ایران کی تیل کی تنصیبات عسلویہ پر دشمن کے حملوں کی منصوبہ بندی کی ناکامی کی خبر دی ہے۔