19 اکتوبر 2019 - 09:35
 کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس براستہ ایم اے جناح روڈ سے ہی جائے گا، جعفریہ الائنس

جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنماوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس براستہ ایم اے جناح روڈ سے ہی جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جعفریہ الائنس پاکستان کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ اس سو سایٹی میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا۔

شبر رضا کا کہنا تھا آج کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مر کزی جلوس اپنے قدیمی گزر گاہ نمائش براستہ ایم اے جناح روڈ سے جائے گا و فاقی اور صوبائی حکومت جلد از جلد گرین لائن پرا جیکٹ کو مکمل کرے اور جلوس کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کو ہٹائے۔

انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں اندورن سندھ جو بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں انہیں فوری طور پر واپس لیا جائے۔




/129