اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ریزروبینک کے سروے کے مطابق ملک کے اڑتالیس فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی صورت حال بہت بگڑ چکی ہے جبکہ باون فیصد کا کہنا ہے کہ روزگار کی صورت حال مزید بحران سے دوچار ہوگئی ہے ۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعے کو شرح سود میں پانچ فیصد سے زیادہ کی کمی کردی ہے جو گذشتہ نوبرسوں میں ہندوستان میں سب کم شرح سود ہے۔
گذشتہ دو مہینوں سے ہندوستانی حکومت نے اقتصادی ترقی کی رفتار کو پٹری پر لانے کے لئے مختلف قسم کے منصوبے پیش کئے ہیں جن میں غیرملکیوں کی براہ راست سرمایہ کاری ، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے ٹیکس میں بھاری چھوٹ، بینکوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایے کا انتظام اور کئی بڑے بینکوں کا انضمام شامل ہے۔
/129
8 اکتوبر 2019 - 05:42
News ID: 981086
ہندوستان کے ریزروبینک کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے عوام اقتصادی کساد بازاری اور روزگار کی صورت حال مزید خراب ہونے کے سلسلے میں تشویش میں مبتلا ہیں۔