اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے ادارہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو دوپہر کے بعد آنے والے اس طوفان کی رفتار ایک سو ساٹھ کیلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اب تک اس کی وجہ سے جاپان میں چارسو بارہ اور جنوبی کوریا میں تین سو انسٹھ پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں-جاپان کے ادارہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے، پیر کو شدید بارش اور سیلاب کی پیشگوئی کی ہے-تاپاہ بحیرالکاہل میں آنے والا اس سال کا سترہواں طوفان ہے جو جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے-
.......
/169