16 ستمبر 2019 - 04:08
سوئیڈن؛ اسلامی مرکز میں امام سجاد(ع) کی مجلس

امام سجاد کی شہادت پر اسلامی اسلامی مرکز میں مجلس منعقد کی گیی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسٹاک ہوم کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں شب شہادت امام زین العابدین ع کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے مجلس کا آغازہوا اور تلاوت کے بعد دعا کمیل کی قرآت کی گیی جسکے بعد خطاب ہوا اور آخر میں ماتم کیا گیا۔

محمد عطاءاللهى اور محمد مهدى سعيدى نے مصائب اهل بیت(ع) کے حوالے سے نوحہ خوانی کی جبکہ مجلس میں عاشقان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد شریک تھی۔

۱۲ محرم کو یوم شهادت حضرت امام سجاد(ع) منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔/



/129