اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر طالبان کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچتے ہیں تو افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہزار 600 تک ہوجائے گی لیکن افغانستان میں ان کی مستقل موجودگی برقرار رہے گی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم فوجیوں کی تعداد 8 ہزار 600 تک کرنے جارہے ہیں اور پھر ہم وہاں ہمیشہ اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔ واضح رہے کہ القاعدہ کی جانب سے 11 ستمبر 2001 کو امریکی سرزمین پر ہونے والے حملے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی فوجیوں کو افغانستان بھیجا گیا تھا۔
.......
/169