اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت مسجد کا افتتاح ہوگیا ہے جس کی تزئین اور آرائش کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ مسجد نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نامِ مبارک سے منسوب کی گئی ہے۔
چیچن انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی اور حسین مسجد ہے جس کے اندر 30 ہزار نمازی آسکتے ہیں۔ تاہم اس کے باہر باغیچے میں خوبصورت پودے، پھول اور فوارے لگائے گئے ہیں اور دالان میں مزید 70 ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر میں خاص قسم کا ماربل اور دیگر تعمیراتی سامان استعمال کیا گیا ہے۔
چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا کہ یہ مسجد چیچنیا کے ایک شہر شالی میں قائم کی گئی ہے جو دارالحکومت چیچنیا سے باہر ایک پرفضا شہر ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس کا دیدہ زیب ڈیزائن خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ چیچنیا 1991 میں سویت یونین سے آزاد ہوا تھا ۔
/129
25 اگست 2019 - 06:36
News ID: 971311
چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت مسجد کا افتتاح ہوگیا ہے جس کی تزئین اور آرائش کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔