24 اگست 2019 - 07:29
جنگ ہوئی تو اسلام آباد جواب دے گا: صدر پاکستان

پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، ہندوستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا اور اس نے بارہا اپنی نیک نیتی ثابت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا کہ ہندوستان کو جان لینا چاہئے کہ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان اس کا جواب دے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ علاقے میں جنگ کے دنیا کے تمام ممالک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس بنا پر عالمی برادری کو کشمیر کے بحرانی حالات سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔ پاکستان کے صدر نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ثابت کردیا کہ نئی دہلی عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند نہیں ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے شفاف موقف کو سفارتی حمایت حاصل ہے اور عالمی برادری کو نئی دہلی کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہئے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان برسوں سے کشمیر سمیت کچھ مسائل میں اختلاف رکھتے ہیں۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو راجوری سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک ہندوستانی فوجی مارا گیا ہے۔




/129