اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ صدر نے ایمرجنسی میں مزید توسیع کے احکامات جاری نہیں کئے، جس کے نتیجے میں ملک میں نافذ ایمرجنسی کا خود ہی خاتمہ ہو گیا ہے۔ سری لنکن پارلیمنٹ کی ایسٹر بم دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکوں میں براہ راست ملوث تمام افراد یا تو مر گئے یا گرفتار کرلیے گئے ہیں۔21 اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں میں دھماکے کیے گئے تھے جس میں 258 اموات ہوئی تھیں۔
/129
24 اگست 2019 - 07:12
News ID: 970956
سری لنکا میں چار ماہ سے نافذ ایمرجنسی کا خاتمہ ہوگیا، سری لنکا میں اپریل میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے چھ بم دھماکوں کے بعد سے ہنگامی صورتحال نافذ تھی۔