اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مستنصریہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بشار رحیم نعم نے رضوی ہسپتال کے بعض اہم شعبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ : اس ہسپتال میں سنگین اور پیچیدہ امراض کا اتنے وسیع پیمانے پر علا ج ومعالجہ ، یہاں موجود جدید ترین طبی آلات و وسائل اور ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میرے لئے باعث حیرت ہے
انہوں نے مزید کہا: یہ طبی مرکز حقیقت میں ایک ترقی یافتہ اور بہت بڑا طبی مرکز ہے کہ جس میں علاقائی اور عالمی سطح پر شہریت یافتہ اور تجربہ کار ڈاکٹر موجود ہیں اور خصوصایہ ڈاکٹرز زیادہ تر ایران ہی سے تعلیم یافتہ ہیں ، اور یہ چیز ہمارے لئے حیرت کا باعث ہے
ڈاکٹر بشار رحیم نعم نے کہا کہ : حقیقت میں؛ ایک مسلم ملک اور خا ص طور پر مشرق وسطی میں جدید ترین طبی آلات و سائل سے آراستہ اس طرح کا ہسپتال ، ہمارے لیے قابل فخر ہے اور ہم کو امید ہے ہم بھی عراق کی یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں میں ان وسائل وذرائع اور صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عراق کی وزارت صحت کی رضامندی سے مشہد مقدس کے اس میڈیکل سینٹر کا تعاون حاصل کريں کیونکہ عراق کے مستنصریہ میڈيکل کالج میں بھی شوگر ، کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کے شعبوں میں کافی کام ہورہا ہے
/129
14 اگست 2019 - 08:24
News ID: 968820
عراق کے مستنصریہ میڈیکل کالج کے پرنسپل نے کہا ہے کہ رضوی ہسپتال کی سرگرمیاں اور خدمات مشرق وسطی میں باعث افتخار ہیں۔