اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی غاصب فوج نے آج علی الصبح غزہ کے علاقے «دیر البلج» میں ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
القدس العربی نے خبر دی ہے کہ اسرائیل فوج کے ڈرون طیاروں نے حماس کے مرکز کے قریب نچلی پروازیں کیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے کارکنوں کی موجودگی اطلاع پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے 4فلسطینی کو شہید کردیا۔
واضح رہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں حارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
/129
11 اگست 2019 - 04:48
News ID: 968105
صہیونی فوج نے حماس کے ایک مرکزپر حملہ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔