6 اگست 2019 - 05:36
ایران اور افغانستان، باہمی تعاون کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے خواہاں ہیں

افغان چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان دونوں ممالک کے درمیان جامع استریٹجک تعاون کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے خواہاں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "فضل ہادی مسلم یار" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اور افغانستان کے ماہرین کے درمیان، پانج کمیٹیوں بشمول سیاسی اور سیکورٹی، معاشی، ثقافتی اور تعلیمی، پانی اور ماحولیات اور پناہ گزینوں کے فریم ورک کے اندر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہیں۔

 انہوں نے اپنے دو روزہ دورہ ایران اور ان کے ایرانی حکام کیساتھ ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھے اور تعمیری تعلقات ہیں۔

 افغان چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ان کے دورہ ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹک، پارلیمانی اور سیاسی تعلقات کے فروغ کیلئے اچھے اور تعمیری اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے دو برادر اور ہمیسایہ ممالک کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور معاشی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان پانچ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد بھی مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کا فروغ ہے۔

واضح رہے کہ افغان چیئرمین سینیٹ آج بروز پیر کو مذہبی شہر مشہد پہنچ گئے جہاں صوبے خراسان رضوی کے نائب سربراہ برائے زائرین کے امور نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے اس سے پہلے ایرانی دارالحکومت تہران میں وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "علی لاریجانی" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔




/129