اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان خیالات کا اظہار "رضا رحمانی" نے شمسی پینلوں کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے صنعت اور کان کنی کے شعبے میں ایران کے بے شمار صلاحتیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی سرمایہکاروں کی موثر سرگرمیوں کے حوالے سے ساری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور ان کی بھی خصوصی حمایت کریں گے۔
ایرانی وزیر صنعت نے شمسی پینل کی تیاری اور پاور پلانٹ کی ترقی کے شعبے میں بھارتی-جرمن سرمایہ کاری گروپ کی مہارتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صنعت متعدد وجوہات کی بنا پر ہمارے ملک کے لئے اہم ہے جن میں سے سب سے اہم وہی بجلی کی برآمدات ہے۔
رحمانی نے مزید کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود ہماری صنعت ترقی کر رہی ہے اور ملک میں بجلی توانائی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں لہذا اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی دونوں فریقین کے مفادات کو فراہم کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف بجلی بلکہ صنعت کے دیگر شعبوں سمیت کان کنی کے شعبوں میں بھی، ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔
/129
6 اگست 2019 - 05:35
News ID: 967240
ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خصوصی حمایت کیلئے تیار ہے۔