27 جولائی 2019 - 05:13
عراق کی مشہور اور معتبر ترین یونیورسٹیوں کے ساتھ اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے باہمی علمی تعاون کا آغاز

آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا عراق کی معتبرترین یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی تعاون کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی اہم ترین بغداد یونیورسٹی کے احیاء تراث نامی مرکز کے سربراہ جناب ڈاکٹر لیث عصام العبیدی نے آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور اس دوران عراق کی معتبر اور مشہور ترین یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی تعاون کرنے کے موضوع  پربات چیت کی۔

بغداد یونیورسٹی کے احیاء تراث نامی مرکز کے سربراہ جناب ڈاکٹر لیث عصام العبیدی نے اسلامی تحقیقاتی فاؤںڈیشن میں حاضر ہو کر آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام سید محمود مرویان سے ملاقات اور مختلف امور پرگفتگو کی۔

ملاقات کے دوران اس مرکز میں انجام پانے والے اہم امور جیسے اسلامی ثقافت کی ترویج  اور تحقیقاتی میدان میں کامیابوں   پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علمی مجلّوں کی نشرو اشاعت میں علمی تعاون،گرانقدر اسلامی میراث کی جانچ پڑتال اور تصحیح کے علاوہ دونوں مراکز کے مابین علمی و ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔  

انہوں نے سرکاری سطح پر بغداد یونیورسٹی کی جانب سے دو طرفہ تحقیقاتی و علمی امور پر تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب حجت الاسلام سید محمود مرویان حسینی نے بتایا کہ  اس فاؤنڈیشن کے  ۶۰۰ سے زائد مختلف موضوعات کے منشور، عربی زبان میں ہیں۔

انہوں نے بغداد میں منعقد ہونے والی کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کو بغداد یونیورسٹی کی جانب سے دعوت دئے جانے کا بھی خیر مقدم کیا۔ 


/129