24 جولائی 2019 - 10:53
پاکستان کے وزیر اعظم دورۂ امریکہ مکمل کرکے وطن روانہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا دورۂ امریکہ مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ پاکستان واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا دورۂ امریکہ مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ پاکستان واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے امریکہ میں صدر ٹرمپ سمیت کئی اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر کانگریس نینسی پیلوسی سے بھی ملاقات کی۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کےدورۂ امریکہ کےدوران دونوں ممالک میں پائیدارتعلقات کے عزم کااعادہ کیاگیا۔

.......

/169