16 جولائی 2019 - 05:02
پاکستانی زائرین کے لئے حرم مطہر رضوی میں محفلِ قرآن کا انعقاد

حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لئے حرم رضوی کے رواق کوثر میں عظیم الشان محفل قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان سے  آنے و الے قرآن کریم کے   ۸۰ قاریوں   نے اس قرآنی محفل میں شرکت  کرکے امام علی رضا(ع)  کی شب ولادت باسعادت کے  موقع پر حرم رضوی میں  اردو زبان زائرین  کے لئے  قرآن کریم کی سب سے بڑی محفل قرآن منعقد کرنے کا شرف حاصل کیا۔ پاکستانی قاریوں نے اس محفل میں قرآن کریم کی تلاوت  کرکے حاضرین اور زائرین  کے قلو ب کو  قرآنی آیتوں سے منور کیا   

اس  قرآنی محفل کی ابتدا میں کلام اللہ المجید کے ایک صفحہ کی  اجتماعی  طور پر تلاوت کی گئی اور اس کے بعد شعرائے  اہلبیت عصمت و طہارت اور مداحوں نے  قصیدہ خوانی اور منقبت  خوانی  کی

اس قرآنی محفل کے انعقاد  کی وجہ سے  پاکستان کے ممتاز اور بین الاقوامی قاریان قرآن کو بہترین موقع ملا اور انہوں نے اس ملکوتی بارگاہ میں  قرآن کریم کی تلاوت کا  شرف حاصل کیا

وہ خواہران جو قرآن کریم کی حافظہ اور قاریہ تھیں اور ان میں سے بعض پہلی بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے حاضر ہوئی تھیں انہوں نے  بھی اس محفل میں مل کر تواشیح اور سورہ انسان کی  متعدد  آیات کی تلاوت  کی  

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں اس قرآنی محفل کا انعقاد آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے زیراہتمام،  آستان قدس رضوی کے  مختلف شعبوں کے سربراہوں   اور پاکستان و ہندوستان کے سینکڑوں زائرین کی موجودگی میں کیا گیا۔



/129