اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق دو جوانوں میں ارجنٹینا اسکوائر پر جھگڑا ہوا ایک نے دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوسرا جوان زخمی ہوگیا جسے فیروز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے جوان کی تلاش کا آغاز کردیا ہےاور اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ قتل کا مقدمہ بھی درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
/129
14 جولائی 2019 - 09:25
News ID: 960871
تہران میں ارجنٹینا اسکوائر پر دو موٹر سائیکل سوار جوانوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک جوان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے ميں کامیاب ہوگیا۔