4 جولائی 2019 - 15:50
پاکستان سے پہلی حج پرواز روانہ

پاکستان کے لاہور ایئر پورٹ سے 216 عازمین حج کو لیکر پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لاہور ایئر پورٹ سے 216 عازمین حج کو لیکر پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیرمذہبی امور سید سعید الحسن بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے عازمین کو رخصت کیا۔ ڈائریکٹرحج ریحان عباس بھی ائیرپورٹ پر موجود رہے۔216 عازمین کو لےکر نجی ائیرلائن کی پرواز صبح 4:45 پر روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن نے عازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے تمام معاملات پورے کرلئے ہیں اور حجاج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169