29 جون 2019 - 14:12
صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی برقراری پر کویت کا ردعمل

کویت کے وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے مزید کہا: کویت فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین عربی امت کا پہلا مسئلہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، منامہ میں ہوئی حالیہ اقتصادی کانفرنس کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے بحرین کے وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کویت نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی سخت مخالفت کی اور اس بات پر زور دیا کہ جب تک ملت فلسطین کے حقوق کی بازیابی نہیں ہو گی غاصب ریاست کے ساتھ اسلامی عربی امت اپنے تعلقات معمول پر نہیں لا سکتی۔
کویت کے وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے مزید کہا: کویت فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین عربی امت کا پہلا مسئلہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲