اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ۷۵ سے زائد فلسطینی، عربی اور مغربی اداروں اور تنظیموں نے بحرین میں منعقدہ اقتصادی ورکشاپ اور امریکی منصوبے سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے ان منصوبوں کا سختی سے مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
مغربی اداروں نے فلسطینی مسئلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکہ کے یک طرفہ فیصلے کا مقابلہ کریں اس لیے کہ امریکہ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ان اداروں نے عالمی برادری کی جانب سے بھی مسئلہ فلسطین کی کھل کر حمایت کئے جانے کی امید ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ امریکی سازشوں کے مقابلے میں اپنی صدائے احتجاج بلند کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲