28 مئی 2019 - 13:09
تکفیریت کے ناسور نے دھشتگردی کو جنم دیا: علامہ راجہ ناصر

تکفیریت کے خلاف پارلیمنٹ سے قانون پاس کروا کر حکومت دہشتگردی کی عفریت سے ملک کو نجات دلا سکتی ہے، تکفیریت کے ناسور نے دہشتگردی کو جنم دیا اور ملک میں ناامنی اور نفرت اسی سوچ و فکر سے پھیلی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کی تمام مذہبی جماعتیں ملکی تعمیر وترقی کے لئے ایک پیج پر ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئے عملی کوششیں کی ہیں ۔اس موقع پر وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہاکہ حکومت مذہبی عدم برداشت کے خلاف ہے اور ملک میں مذہبی روادر ی کے لئے کوشا ں ہے ۔ہمیں اپنی آیندہ نسلوں کو مذہبی عدم برداشت سے بچانے کی کوشش کرنا ہوگی ۔زائرین کی سہولیات کے حوالے کچھ اقدامات کئے ہیں انشااللہ مذید بھی کریں گئے ۔ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اورممبر پولٹیکل کونسل سید محسن شہریار بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲