اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر یمنی فوج کی دفاعی کارروائی کی بھی مذمت کی ۔ لیکن یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کےبھیانک ہوائی حملوں میں شہید ہونے والے ہزاروں یمنی بچوں، عورتوں اور شہریوں کی دردناک شہادتوں کو نظر انداز کردیا۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بھی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ڈالروں اور سامراجی طاقتوں کا ساتھ دے رہا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مکہ مکرمہ پر یمنی میزائل حملے کے بارے سعودی اخبار عکاظ کی جھوٹی خبرکی تائید کرتے ہوئے مکہ پر میزائل حملے کی مذمت کی جبکہ مکہ مکرمہ پر یمنی فورسز نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ایسا کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب کا حامی ہے۔
.......
/169