اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن پولیس چیف وکراما راتنے نے ایک آڈیو پیغام میں چرچ دھماکوں میں ملوث تمام دہشت گردوں کی ہلاکت یا گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ بم بنانے کے دو ماہر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا جو مزید حملوں میں استعمال ہونا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں پر خود کش دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جب کہ تمام حملہ آور مقامی افراد تھے۔
........
/169