11 اپریل 2019 - 14:19
پاکستان نے عمران خان کے آئندہ دورہ ایران کی تصدیق کردی

حکومت پاکستان نے جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تصدیق کردی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ کے دوران ارنا نیوز کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس دورے کی تصدیق کردی.
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان جلد ایران کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی.
گزشتہ دنوں پاکستانی میڈیا نے کہا تھا کہ عمران خان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرنے والے ہیں.
پاکستانی دفترخارجہ کے باخبر ذرائع نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم 27 اپریل تک چین جائیں گے اور وہ اس سے پہلے ایران کا دورہ کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲