اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات کی اور انھیں روسی صدر کا پیغام پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ روس کے صدر کا پیغام پہنچانے کے لئے شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے صدر بشار اسد سے ملاقات کی اور روس کے صدر پوتین کا پیغام پیش کیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.......
/169