اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی تحریک عصائب الحق کے ترجمان محمود الربیعی نے عراق کی رضا کار تنظیم حشد الشعبی کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی رپورٹوں کے باوجود حشد الشعبی اپنے اہداف کی سمت گامزن رہےگی۔ عصائب الحق کے ترجمان نے کہا کہ امریکی رپورٹ اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ کو خطے میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
.......
/169